14
اسلام آباد (پاک ٹوڈے): وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شہری انفرااسٹرکچر اور معاشی تنصیبات کو نشانہ بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو اپنے شہریوں اور وہاں مقیم افراد کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
