27 ستمبر کا احتجاج مؤخر کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں – چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (پاک ٹوڈے) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کا احتجاج مؤخر کرنے کی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں۔
بیرسٹر گوہر کے مطابق 27 ستمبر کے احتجاج کی قیادت وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ احتجاج ملتوی کرنے کے لیے حکومت سے کوئی بات نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کا فیصلہ تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے کیا گیا ہے اور 27 ستمبر کو دیگر سیاسی جماعتیں بھی احتجاج میں شرکت کریں گی۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے واضح کر دیا ہے کہ 27 ستمبر کا احتجاج مؤخر کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، احتجاج کی قیادت وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کریں گے۔

Related posts

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان سے دو افغان شہریوں کی گمشدگی پر تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

سوات میں معصوم بچی کے قتل کے خلاف خواتین کا احتجاجی دھرنا، کالام مدین روڈ بلاک

سنٹرل کرم کے علاقے مناتو میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں شدید جھڑپ