ایف آر پشاور میں حسن خیل چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا کواڈ کاپٹر حملہ ناکام

پشاور (پاک ٹوڈے): ایف آر پشاور کی حدود میں تھانہ حسن خیل کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کی جانب سے کواڈ کاپٹر کے ذریعے گولہ پھینکنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق چیک پوسٹ پر نصب اینٹی ڈرون حفاظتی جال میں دھماکہ خیز مواد پھنس گیا، جس کے باعث وہ پھٹ نہ سکا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

Related posts

پشاور سیف سٹی منصوبے میں بڑی پیش رفت، ڈرون اور اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کمانڈ سسٹم سے منسلک

شبقدر میں مسافر کوچ آتشزدگی سے جل کر خاکستر، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

زلمی مدرسہ لیگ کا ساتواں ایڈیشن انوینسیبلز کے نام، فائنل میں ایگلز کو 5 وکٹوں سے شکست