کابل (پاک ٹوڈے): افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ شب پاکستانی طیاروں نے کنڑ کے ضلع شلتن کے چوگام اور ہلمند کے ضلع گرمسیر کے صفار میں عام شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنایا۔
افغان حکام کے مطابق حملوں میں 9 خواتین اور بچے ہلاک جبکہ 11 افراد زخمی ہوئے۔ بمباری کے نتیجے میں 3 مکانات بھی تباہ ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
افغان حکام نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ اصولوں کے خلاف قرار دیا اور کہا کہ وہ اس کارروائی کو جارحیت اور جرم سمجھتے ہیں۔