اسلام آباد (پاک ٹوڈے): فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی ہے۔
ایف بی آر کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر 2026 تک بڑھا دی گئی ہے۔
ایف بی آر نے یہ فیصلہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ کی درخواست پر کیا۔ انہوں نے کاروباری برادری کو درپیش مشکلات کے پیش نظر ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی درخواست کی تھی۔