پشاور (پاک ٹوڈے): پشاور میں شادی کی تاریخ طے کرنے سے انکار پر فائرنگ کے نتیجے میں 22 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ اپنے ماموں، بھائی اور بھتیجی کے ہمراہ گھر سے نکلی تھی کہ مسجد کے قریب ملزم نے پستول سے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔
زخمی لڑکی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ ابتدائی طور پر واقعے کی وجہ شادی کی تاریخ طے کرنے سے انکار بتائی گئی ہے، جس پر ملزم نے مبینہ طور پر طیش میں آکر فائرنگ کی۔
تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔