پاکستان ایشین گیمز 2026 کے فائنل میں پہنچ گیا

نِشین (پاک ٹوڈے): پاکستان نے ایشین گیمز 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بارش سے متاثرہ 13 اوورز کے میچ میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے اور پاکستان کو 112 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان نے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کرتے ہوئے 11.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے اور میچ 6 وکٹوں سے اپنے نام کرلیا۔

پاکستان اب ایشین گیمز 2026 کے فائنل میں گولڈ میڈل کے لیے میدان میں اترے گا۔

Related posts

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

پاکستان میں اگلے سال شیڈول تین ملکی ون ڈے سیریز منسوخ ہونے کا امکان، زمبابوے کی شرکت مشکل

ایشین گیمز کرکٹ: پاکستان اور بھارت 3 اکتوبر کو فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے