جے شاہ دوسری مدت کے لیے آئی سی سی چیئرمین منتخب

دبئی (پاک ٹوڈے): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جے شاہ کو دوسری مدت کے لیے چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ آئی سی سی بورڈ نے ان کی بلامقابلہ دوبارہ تقرری کی تصدیق کر دی۔

رپورٹ کے مطابق جے شاہ کی دوسری مدت کے لیے چیئرمین شپ کی تجویز بالی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس کے دوران بورڈ ڈائریکٹرز کی جانب سے پیش کی گئی، جس کے بعد وہ بلامقابلہ اس عہدے پر برقرار رہے۔

جے شاہ اس سے قبل بھی آئی سی سی کے چیئرمین کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ دوسری مدت کے لیے ان کا انتخاب عالمی کرکٹ کی قیادت میں تسلسل کی علامت ہے۔

Related posts

ایم پی او کیس: پشاور ہائیکورٹ کو آرٹیکل 199 کے تحت دیگر مقدمات سننے کی اجازت مل گئی

افغانستان کے پہاڑوں میں 30 کھرب ڈالر کے معدنی ذخائر، قدرتی وسائل کا بڑا خزانہ تاحال زمین میں دفن

ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی؛ زمبابوے کے خلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان، شکست کے بعد کم بیک کا امتحان