ہرنائی (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلہ کان میں گیس بھر جانے سے حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 8 کانکن کان کے اندر پھنس گئے۔
پولیس کے مطابق ریسکیو کارروائی کے دوران 4 کانکنوں کو زخمی حالت میں کان سے نکال لیا گیا، جبکہ ایک کانکن کی لاش بھی برآمد کرلی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کان میں اب بھی 3 کانکن پھنسے ہوئے ہیں، جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔