اسلام آباد (پاک ٹوڈے): وفاقی حکومت نے دارالحکومت اسلام آباد کی سکیورٹی مزید مضبوط بنانے کے لیے صوبوں سے مجموعی طور پر 23 ہزار 500 پولیس اہلکار طلب کر لیے۔
کابینہ سیکرٹری نے پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں کو خط لکھ کر پولیس اہلکار فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب سے 15 ہزار، سندھ سے 8 ہزار جبکہ بلوچستان سے 500 پولیس اہلکار اسلام آباد بھیجے جائیں گے۔
تینوں صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مذکورہ پولیس اہلکار 20 ستمبر تک اسلام آباد میں تعینات کیے جائیں۔