مستونگ: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کمانڈر نقیب سمیت 3 مبینہ شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ

مستونگ (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم ‘فتنۃ الہندوستان’ سے تعلق رکھنے والے کمانڈر نقیب سمیت تین افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

​سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ پیش رفت خطے میں شدت پسندوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے سلسلے میں سامنے آئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کواڈ کاپٹر کے ذریعے ایک مبینہ مشتبہ گاڑی کو نشانہ بنایا۔

​سیکیورٹی ذرائع کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جب کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تنظیم کا کمانڈر نقیب بھی شامل ہے۔

​حکام نے عزم ظاہر کیا ہے کہ علاقے میں پائیدار امن کے قیام اور شدت پسندی کے خاتمے کے لیے اس نوعیت کی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ تاہم، آزاد ذرائع سے اس واقعے اور اس میں ہونے والے جانی نقصان کی تصدیق سامنے نہیں آ سکی ہے۔

Related posts

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں زیرِ تعمیر سڑک منصوبے کی مشینری نذرِ آتش

مجتبیٰ خامنہ ای کی فوجی کمانڈروں کو دشمن کے خطرے کا فوری جواب دینے کی ہدایت

عمر عبداللہ نے صحافی ندھی رازدان سے شادی کرلی، نئی زندگی کے آغاز کا اعلان