ریاست مخالف بیانیے پر بلوچستان حکومت کی بڑی کارروائی، 100 سرکاری ملازمین برطرف

کوئٹہ (پاک ٹوڈے): ریاست مخالف بیانیے پر بلوچستان حکومت نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 100 سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔

محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے ریاست مخالف بیانیہ چلانے کے الزام میں 100 سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برطرف کیا ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق برطرف کیے گئے ملازمین میں مختلف جامعات کے 95 اساتذہ شامل ہیں، جبکہ مزید 2 اساتذہ کے خلاف کیسز زیرِ التوا ہیں۔

محکمہ داخلہ کے مطابق ریاست مخالف بیانیے کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران محکمہ صحت کے 3 ملازمین سمیت مزید 5 سرکاری ملازمین کو بھی ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ریاست مخالف سرگرمیوں اور بیانیے میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

Related posts

مستونگ: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کمانڈر نقیب سمیت 3 مبینہ شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ

پنجاب سے 15 ہزار، سندھ سے 8 ہزار اور بلوچستان سے 500 اہلکار 20 ستمبر تک تعینات ہوں گے

ہرنائی: شاہرگ کی کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے حادثہ، 8 کانکن پھنس گئے