ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات میں ابتدائی پیش رفت، آبنائے ہرمز کھولنے پر بھی بات چیت

تہران (پاک ٹوڈے): ترک میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان تہران کے جوہری پروگرام سے متعلق بالواسطہ مذاکرات میں ابتدائی اتفاق رائے سامنے آیا ہے، جس میں آبنائے ہرمز میں آزادانہ بحری آمدورفت اور مالی مراعات کے معاملات بھی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق قطری حکام کے تہران میں مذاکرات کے بعد ایرانی نمائندے دوحہ پہنچ گئے ہیں، جبکہ توقع ہے کہ امریکی حکام بھی براہِ راست مذاکرات کے لیے قطر کا دورہ کریں گے۔

ترک میڈیا نے یہ امکان بھی ظاہر کیا ہے کہ کسی ممکنہ معاہدے میں چین اور روس ضمانت کار کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

تاہم، ان ابتدائی اتفاقات اور ممکنہ معاہدے سے متعلق تفصیلات کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

Related posts

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں زیرِ تعمیر سڑک منصوبے کی مشینری نذرِ آتش

مولانا فضل الرحمن اور حکومت آمنے سامنے، سی ڈی اے کا نوٹس سیاسی محاذ آرائی کا نیا سبب بن گیا

مجتبیٰ خامنہ ای کی فوجی کمانڈروں کو دشمن کے خطرے کا فوری جواب دینے کی ہدایت