پشاور (پاک ٹوڈے): گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، سیاسی معاملات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا کہ خیبرپختونخوا کے عوام انتشار اور محاذ آرائی کے بجائے امن، ترقی اور استحکام چاہتے ہیں۔
اس موقع پر صوبے میں امن و امان کی بہتری، دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔