شانگلہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، بازاروں اور حساس مقامات پر پولیس تعینات

شانگلہ (پاک ٹوڈے): موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر ڈی پی او شانگلہ اکرام اللہ، پی ایس پی کی ہدایت پر ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، جبکہ بازاروں، اہم مقامات اور حساس تنصیبات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق تمام ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں افسران اور اہلکار سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے لیے متحرک ہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے اینٹی رائٹ سوٹس اور ضروری سازوسامان سے لیس پولیس کے دستے تعینات کیے گئے ہیں۔

ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے، جبکہ مشکوک افراد اور گاڑیوں کی نگرانی بھی بڑھا دی گئی ہے۔ امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پیدل گشت اور موبائل پٹرولنگ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق شانگلہ پولیس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور تاحال ضلع بھر میں معمولاتِ زندگی معمول کے مطابق جاری ہیں۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ امن و امان کے قیام میں تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن یا پولیس ہیلپ لائن پر دیں۔

Related posts

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد 15 ارکانِ اسمبلی اور رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

آزاد کشمیر: ہجیرہ میں بارودی سرنگ کا دھماکا، چار نوجوان جان سے گئے

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کابینہ کی گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی مذمت، گرفتار قیادت کی رہائی کا مطالبہ