امریکی حملے دوبارہ شروع ہوئے تو ایران کے پاس مزید سرپرائزز موجود ہیں، تہران کی واشنگٹن کو وارننگ

تہران (پاک ٹوڈے): ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے دوبارہ بڑے پیمانے پر فوجی حملے شروع کیے تو اسے غیر متوقع جوابی کارروائیوں اور مزید سرپرائزز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران گزشتہ ایک سال سے خاموش نہیں بیٹھا بلکہ اس دوران اس نے اپنی دفاعی تیاریوں اور فوجی صلاحیتوں میں اضافہ کیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان اور قطر کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ بدستور جاری ہے، تاہم سفارتی رابطوں کی رفتار گزشتہ مذاکراتی ادوار کے مقابلے میں سست ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکا کی جانب سے مختلف تجاویز پیش کی جا رہی ہیں جن کا ایران جائزہ لے رہا ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی رابطوں کا سلسلہ مکمل طور پر منقطع نہیں ہوا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف دوبارہ بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی شروع کی تو تہران جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے گزشتہ ایک سال کے دوران ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کی ہیں اور اس کے پاس ایسے مزید سرپرائزز موجود ہیں جن کا امریکا کو اندازہ نہیں۔

دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور سفارتی رابطوں کے ساتھ بحری محاذ پر بھی تناؤ بڑھ رہا ہے۔ ایران کے خلاف امریکی بحری ناکہ بندی کے تناظر میں خطے کی صورتحال مزید حساس ہوگئی ہے، جبکہ پاکستان اور قطر دونوں ممالک کے درمیان سفارتی رابطوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

Related posts

کراچی میں گیس سلنڈر دھماکا، گھر کا ایک حصہ منہدم، 5 افراد زخمی

یمن اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ، میزائل حملوں اور فضائی کارروائیوں کے دعوے، مال بردار جہاز بھی ہائی جیک

صدر زرداری کی محسن نقوی سے لاہور میں اہم ملاقات، نئے صوبوں کے قیام سمیت سیاسی امور پر مشاورت