کراچی میں گیس سلنڈر دھماکا، گھر کا ایک حصہ منہدم، 5 افراد زخمی

کراچی (پاک ٹوڈے) کراچی کے علاقے محمود آباد میں ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں گھر کا ایک حصہ منہدم ہوگیا اور آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 محمود آباد کے ایک گھر میں ہوا، جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ اور دیگر امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر عمران کے مطابق دھماکے کے باعث گھر کا ایک حصہ منہدم ہونے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے، جن میں سے امدادی کارکنوں نے 5 افراد کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا، جبکہ گھر میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی کارروائیاں جاری ہیں۔

Related posts

یمن اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ، میزائل حملوں اور فضائی کارروائیوں کے دعوے، مال بردار جہاز بھی ہائی جیک

امریکی حملے دوبارہ شروع ہوئے تو ایران کے پاس مزید سرپرائزز موجود ہیں، تہران کی واشنگٹن کو وارننگ

صدر زرداری کی محسن نقوی سے لاہور میں اہم ملاقات، نئے صوبوں کے قیام سمیت سیاسی امور پر مشاورت