گورنر خیبرپختونخوا کی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، صوبے کے اہم مسائل زیرِ بحث آئیں گے

پشاور (پاک ٹوڈے): گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال اور اسے درپیش اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق گورنر وزیراعظم کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال، تشدد کے واقعات اور ان کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دیں گے۔

ملاقات کے دوران ضم اضلاع سے متعلق امور، صوبے کو درپیش مالی مشکلات، وفاق کے ذمے واجب الادا رقوم اور فنڈز کی فراہمی کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں تجاوزات کے خلاف جاری کارروائیوں سمیت دیگر اہم انتظامی اور سیاسی امور بھی ملاقات کے ایجنڈے میں شامل ہوں گے۔

Related posts

یوکرین کے علاقے زاپوریژیا میں روسی حملے، کم از کم 26 افراد ہلاک

12 اضلاع میں پولیس کی بہتری کے لیے 30 سے 40 ارب روپے درکار ہیں، آئی جی خیبرپختونخوا

نیپال میں ماؤنٹ ایورسٹ ریجن میں دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، غیر ملکی شہری ہلاک