زاپوریژیا (پاک ٹوڈے): یوکرین کے علاقے زاپوریژیا میں روس کے دو الگ الگ حملوں میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق پہلا حملہ ایک ایسے اسکول پر کیا گیا جہاں انسانی امداد تقسیم کی جا رہی تھی، جبکہ دوسرا حملہ اس عمارت پر ہوا جہاں مقامی شہریوں نے محفوظ مقام سمجھ کر پناہ لے رکھی تھی۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ان حملوں کو خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں حملے روسی افواج نے کیے۔
تاحال زخمیوں کی تعداد اور جان سے جانے والے افراد کی شناخت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔