نیپال میں ماؤنٹ ایورسٹ ریجن میں دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، غیر ملکی شہری ہلاک

کھٹمنڈو (پاک ٹوڈے): نیپال کے ماؤنٹ ایورسٹ ریجن میں دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، حادثے کے نتیجے میں ایک غیر ملکی شہری ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

نیپالی حکام کے مطابق حادثہ ماؤنٹ ایورسٹ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں دونوں ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد فراہم کرنے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

دوسری جانب میکسیکو میں ایک چھوٹا نجی طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ جان سے گئے۔

میکسیکن حکام کے مطابق طیارہ پرواز کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہوا۔ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Related posts

یوکرین کے علاقے زاپوریژیا میں روسی حملے، کم از کم 26 افراد ہلاک

12 اضلاع میں پولیس کی بہتری کے لیے 30 سے 40 ارب روپے درکار ہیں، آئی جی خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی بھی امن قائم کرنے میں ناکام، پولیس اور پولیو ٹیموں پر حملوں میں اضافہ