12 اضلاع میں پولیس کی بہتری کے لیے 30 سے 40 ارب روپے درکار ہیں، آئی جی خیبرپختونخوا

پشاور (پاک ٹوڈے): انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ صوبے کے 12 اضلاع میں پولیس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 30 سے 40 ارب روپے درکار ہیں، جن کے حصول کے لیے وفاقی حکومت سے بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان اضلاع میں پولیس کی بہتری کے لیے چار اہم شعبوں پر توجہ دی جا رہی ہے، جن میں جدید اسلحہ، ڈرون اور دیگر ضروری سازوسامان کی فراہمی شامل ہے۔ اس کے علاوہ تمام 12 اضلاع میں سیف سٹی منصوبے مکمل کرنے پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق ایک سال کے اندر تمام متعلقہ اضلاع میں سیف سٹی منصوبے مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع میں پہلے پولیس کا بنیادی ڈھانچہ موجود نہیں تھا، اس لیے وہاں نیا انفرااسٹرکچر قائم کیا جائے گا، جبکہ جہاں پولیس کا موجودہ نظام کمزور ہے اسے مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی کمی پوری کرنے کے ساتھ انہیں خصوصی تربیت بھی دی جائے گی۔ خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق سمری بھی تیار کر لی گئی ہے، جس پر محکمہ خزانہ اپنی رائے دے کر گورنر کو ارسال کرے گا۔

Related posts

یوکرین کے علاقے زاپوریژیا میں روسی حملے، کم از کم 26 افراد ہلاک

نیپال میں ماؤنٹ ایورسٹ ریجن میں دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، غیر ملکی شہری ہلاک

خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی بھی امن قائم کرنے میں ناکام، پولیس اور پولیو ٹیموں پر حملوں میں اضافہ