کوہاٹ پولیس لائنز حملہ تاحال جاری، حملہ آور اسپیشل برانچ کی عمارت میں داخل، ایڈیشنل آئی جی زخمی

کوہاٹ (پاک ٹوڈے): کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کوہاٹ کے مطابق پولیس لائنز کی مسجد پر خودکش حملے کے بعد حملہ آور اسپیشل برانچ کی عمارت میں داخل ہوگئے، جن کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق حملہ آوروں کے خلاف جاری کارروائی میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی گزشتہ روز دوپہر سے فرنٹ لائن پر موجود ہیں اور جوانوں کے ہمراہ آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق کارروائی کے دوران متعدد حملہ آور مارے جاچکے ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن کے دوران حملہ آوروں نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پر گرینیڈ حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ان کے ہاتھ پر چوٹ آئی۔ انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے بعد وہ دوبارہ فرنٹ لائن پر پہنچ گئے اور جوانوں کی قیادت کرتے ہوئے آپریشن کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔

Related posts

وکیل امیر اعجاز کی مبینہ گمشدگی، پشاور میں وکلا کا احتجاج، خیبر روڈ ایک گھنٹہ بند

کوہاٹ سانحہ، سہیل آفریدی کا وفاقی پالیسی پر کڑی تنقید، جاں بحق افراد کے خاندانوں اور متاثرہ اداروں کے لیے بڑے اعلانات

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: پاکستان کی برآمدات میں 1.2 ارب ڈالر کی بڑی کمی، معیشت متاثر