بلوچستان: پنجگور اور چاغی میں آپریشنز کے دوران 11 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

کوئٹہ (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے اضلاع پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی ذرائع نے شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف آپریشنز کے دوران 11 مبینہ شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

​سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام کارروائیاں ’آپریشن رد الفتنہ 3‘ کے تحت کی گئیں۔

​ذرائع کے مطابق ضلع پنجگور کے علاقے گوارگو میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 5 افراد مارے گئے، جبکہ چاغی کے علاقوں امین آباد اور سیاہ چنگ میں ہونے والے آپریشنز میں مزید 6 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

​سکیورٹی ذرائع نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ امین آباد اور سیاہ چنگ میں کی جانے والی کارروائیوں کے بعد ہلاک افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

Related posts

وکیل امیر اعجاز کی مبینہ گمشدگی، پشاور میں وکلا کا احتجاج، خیبر روڈ ایک گھنٹہ بند

کوہاٹ سانحہ، سہیل آفریدی کا وفاقی پالیسی پر کڑی تنقید، جاں بحق افراد کے خاندانوں اور متاثرہ اداروں کے لیے بڑے اعلانات

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: پاکستان کی برآمدات میں 1.2 ارب ڈالر کی بڑی کمی، معیشت متاثر