کوہاٹ (پاک ٹوڈے): میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کوہاٹ ڈاکٹر طاہر نے کوہاٹ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیئے۔
ڈاکٹر طاہر کے مطابق دھماکے کے بعد 74 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا، جن میں سے 10 سے 15 افراد شدید زخمی ہیں اور ان کے آپریشن جاری ہیں۔ بیشتر زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا، جبکہ 2 سے 3 زخمیوں کو مزید علاج کے لیے پشاور ریفر کیا گیا ہے۔
ایم ایس کوہاٹ کے مطابق دھماکے میں اب تک 16 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔