20
کوہاٹ (پاک ٹوڈے): پرانی پولیس لائن کے قریب دھماکے کے بعد ریسکیو 1122 کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق امدادی کارروائی کے دوران اب تک 7 جاں بحق افراد اور 30 سے زائد زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جائے وقوعہ پر جاری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں 14 ایمبولینسز، ریسکیو وہیکلز اور ریکوری وہیکل سمیت 45 سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے تک امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
