سڈنی (پاک ٹوڈے): آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز اور آل راؤنڈر گلین میکسویل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق گلین میکسویل نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں 7 ٹیسٹ، 149 ون ڈے اور 130 ٹی 20 میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔
میکسویل نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں عمان کے خلاف آخری مرتبہ آسٹریلیا کی جانب سے انٹرنیشنل میچ کھیلا۔ وہ 2022 کے ٹی 20 ورلڈ کپ جبکہ 2015 اور 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیموں کا بھی حصہ رہے۔
بھارت میں ہونے والے 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف میکسویل نے ناقابلِ فراموش ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔ شدید جسمانی تکلیف کے باوجود ان کی اس اننگز نے آسٹریلیا کو میچ میں فتح دلائی اور اسے ون ڈے کرکٹ کی یادگار اننگز میں شمار کیا جاتا ہے۔
