9
(پاک ٹوڈے): قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 99 گیندوں پر 127 رنز کی اننگز کھیلی۔
فخر زمان نے اپنی جارحانہ اننگز کے دوران گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے، ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔
فخر زمان کی اس سنچری پر سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بھی بھرپور ردعمل سامنے آرہا ہے، جبکہ ان کی فارم میں واپسی کو قومی ٹیم کے لیے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔
