کوئٹہ میں پاک فوج کا مشاق تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹس ہلاک

کوئٹہ (پاک ٹوڈے): کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب 12 اکتوبر 2026 کو دوپہر کے وقت پاک فوج کا ایوی ایشن کا مشاق تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ہو کر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹس جان سے گئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔ مرنے والوں میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور اسٹوڈنٹ پائلٹ کیپٹن عبدالصمد شامل ہیں۔

Related posts

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد 15 ارکانِ اسمبلی اور رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

آزاد کشمیر: ہجیرہ میں بارودی سرنگ کا دھماکا، چار نوجوان جان سے گئے

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کابینہ کی گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی مذمت، گرفتار قیادت کی رہائی کا مطالبہ