خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج جمہوری نظام کے لیے تشویشناک ہے، میاں افتخار حسین

پشاور (پاک ٹوڈے): عوامی نیشنل پارٹی کے صدر میاں افتخار حسین نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات جمہوری نظام کے لیے باعثِ تشویش ہیں۔

اپنے بیان میں میاں افتخار حسین نے کہا کہ صوبے کے مسائل کا حل جمہوری نظام کو معطل کرنے یا غیر معمولی انتظامی اقدامات کرنے میں نہیں، بلکہ آئین کی بالادستی، پارلیمانی جمہوریت، صوبائی خودمختاری اور عوامی مینڈیٹ کے احترام میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ ایمرجنسی یا گورنر راج کے نفاذ سے مسائل حل ہونے کے بجائے مزید پیچیدہ ہو سکتے ہیں۔

Related posts

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد 15 ارکانِ اسمبلی اور رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

آزاد کشمیر: ہجیرہ میں بارودی سرنگ کا دھماکا، چار نوجوان جان سے گئے

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کابینہ کی گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی مذمت، گرفتار قیادت کی رہائی کا مطالبہ