سوات میں سلطان روم کے اغوا کے خلاف احتجاج، دو ارکان قومی اسمبلی اور چار ارکان صوبائی اسمبلی پر مقدمہ درج

سوات (پاک ٹوڈے): سوات سے رکن صوبائی اسمبلی سلطان روم کے اغوا کے خلاف 28 ستمبر کو احتجاج کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے دو ارکان قومی اسمبلی اور چار ارکان صوبائی اسمبلی سمیت پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمہ 11 اکتوبر کو درج کیا گیا، جس میں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد، سہیل سلطان، ارکان صوبائی اسمبلی فضل حکیم یوسفزئی، علی شاہ، اختر علی اور حمید الرحمن کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں پی ٹی آئی کے دیگر کارکنوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

Related posts

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد 15 ارکانِ اسمبلی اور رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

آزاد کشمیر: ہجیرہ میں بارودی سرنگ کا دھماکا، چار نوجوان جان سے گئے

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کابینہ کی گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی مذمت، گرفتار قیادت کی رہائی کا مطالبہ