کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کے باعث پیپلز شٹل ٹرین کا افتتاح دوسری بار ملتوی

کوئٹہ (پاک ٹوڈے): سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان ریلوے اور حکومت بلوچستان کے اشتراک سے تیار کردہ پیپلز شٹل ٹرین کا افتتاح دوسری مرتبہ ملتوی کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور شہریوں کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے افتتاح مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شٹل ٹرین سروس کے باقاعدہ آغاز کی نئی تاریخ کا اعلان سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افتتاح ملتوی کرنے کا فیصلہ ریلوے حکام اور صوبائی انتظامیہ کی باہمی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

Related posts

پشاور میں شدت پسندوں کی بڑی کارروائی کی کوشش ناکام، ایک شدت پسند اور ایک پولیس کانسٹیبل مارے گئے

کسانوں کا کل کوئٹہ سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان

نادرا کی جانب سے شناختی کارڈز بلاک کرنا غیر قانونی قرار، فوری بحالی کا حکم، بلوچستان ہائیکورٹ