جے یو آئی کو 9 مئی جیسے واقعے کی طرف دھکیلنے کی سازش ہو رہی ہے، کامران مرتضیٰ

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے الزام عائد کیا ہے کہ جے یو آئی کو جذباتی کرکے 9 مئی جیسے واقعے کی طرف دھکیلنے کی سازش تیار کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس کا طریقہ واردات بھی پی ٹی آئی جیسا ہو سکتا ہے، جس کے ذریعے جے یو آئی کو بھی سیاسی طور پر کچلنے کی کوشش کی جائے گی۔

کامران مرتضیٰ نے اپنے ساتھیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی پاکستان اور اس کے آئین کے دائرے میں رہ کر سیاست کرتی ہے اور تمام معاملات بھی اسی آئینی دائرے میں رہ کر اٹھائے جانے چاہییں۔

Related posts

قمر باجوہ سے صرف سلام دعا ہوئی، وقت کے ساتھ دشمنی دوستی میں بدل سکتی ہے، بیرسٹر گوہر

شاہ محمود قریشی طبیعت ناساز ہونے پر کوٹ لکھپت جیل سے اسپتال منتقل

تربیال ڈیم توسیعی منصوبے میں پانی داخل ہونے کا واقعہ، واپڈا نے مرکزی سرنگ منہدم ہونے کی خبروں کی تردید کردی