بلوچستان کسٹمز کی کارروائی، ایک ارب 20 کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد، 2 ملزمان گرفتار

کوئٹہ (پاک ٹوڈے): بلوچستان کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے عالمی مارکیٹ میں ایک ارب 20 کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کسٹمز حکام کے مطابق فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ زیارت کراس کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر ایک مشکوک ٹویوٹا ہائی لکس ریوو گاڑی کو روک کر تلاشی لی۔ اس دوران گاڑی کے پچھلے حصے کے دونوں سائیڈ پینلز میں بنائے گئے خفیہ خانوں سے تین تہوں میں لپٹے ہیروئن کے 77 پیکٹس برآمد ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی ہیروئن کا مجموعی وزن 42.891 کلوگرام ہے، جبکہ اس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت ایک ارب 20 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

کارروائی کے دوران گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی اور اس میں سوار دونوں ملزمان کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔

Related posts

جے یو آئی کو 9 مئی جیسے واقعے کی طرف دھکیلنے کی سازش ہو رہی ہے، کامران مرتضیٰ

نئے صوبوں کے قیام کی بحث، انتظامی اصلاحات یا وسائل اور سیاسی اختیار پر قبضے کی کوشش؟

ابراہیم کالن: امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے لیے قطر آئندہ ہفتے اہم ملاقات کی میزبانی کرے گا