پی ٹی آئی کے عادل بازئی اور داور کنڈی کی 3 ایم پی او کے تحت نظر بندی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): پاکستان تحریک انصاف کے ایم این ایز عادل بازئی اور داور کنڈی نے 3 ایم پی او کے تحت اپنی گرفتاری اور نظر بندی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

دونوں اراکین اسمبلی کی جانب سے بابر اعوان اور مرتضیٰ طوری کے ذریعے الگ الگ درخواستیں دائر کی گئی ہیں، جن میں وفاق کو ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے 20 ستمبر کو 3 ایم پی او کے تحت احکامات جاری کیے، جس کے بعد دونوں اراکین اسمبلی کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔

درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے 20 ستمبر کے 3 ایم پی او کے احکامات کو کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواستوں میں جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے، وکیل اور اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دینے کے ساتھ ساتھ جیل قوانین اور ضوابط کے تحت تمام جائز سہولیات فراہم کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

یہ درخواستیں پی ٹی آئی کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد میں لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں اور نظر بندیوں کے معاملے کے تناظر میں دائر کی گئی ہیں۔

Related posts

پشاور میں شدت پسندوں کی بڑی کارروائی کی کوشش ناکام، ایک شدت پسند اور ایک پولیس کانسٹیبل مارے گئے

کسانوں کا کل کوئٹہ سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان

نادرا کی جانب سے شناختی کارڈز بلاک کرنا غیر قانونی قرار، فوری بحالی کا حکم، بلوچستان ہائیکورٹ