پشاور: ورسک روڈ گھڑی شیرداد میں پولیس اور نامعلوم افراد کے درمیان شدید فائرنگ، ایک اہلکار مارا گیا، 2 زخمی

پشاور (پاک ٹوڈے): ورسک روڈ گھڑی شیرداد میانہ کورونوں میں پولیس اور نامعلوم افراد کے درمیان شدید فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 سے 3 پولیس اہلکار زخمی جبکہ ایک اہلکار مارا گیا ہے۔ زخمیوں اور مارے گئے اہلکار کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری علاقے کی جانب روانہ کر دی گئی ہے۔

Related posts

پشاور میں شدت پسندوں کی بڑی کارروائی کی کوشش ناکام، ایک شدت پسند اور ایک پولیس کانسٹیبل مارے گئے

کسانوں کا کل کوئٹہ سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان

نادرا کی جانب سے شناختی کارڈز بلاک کرنا غیر قانونی قرار، فوری بحالی کا حکم، بلوچستان ہائیکورٹ