کرم میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کا شدت پسند حیدری مارا گیا

پشاور (پاک ٹوڈے): کرم میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا شدت پسند حیدری مارا گیا، کالعدم ٹی ٹی پی نے اپنے ساتھی کے موت کی تصدیق کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق شدت پسند حیدری گزشتہ روز کرم میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں مارا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مارا گیا شدت پسند سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں سمیت متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ مزید دہشت گردوں کی موجودگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Related posts

خیبر: انصاف ڈاکٹرز فورم کے صدر اور جنرل سیکرٹری کی بازیابی کے لیے اتوار تک مہلت

کابل ایئرپورٹ روڈ پر قاضی پلازہ کی مارکیٹ میں آتشزدگی

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر غور کیا گیا، گورنر راج آخری آپشن ہونا چاہیے، بلاول بھٹو