خیبرپختونخوا میں گورنر راج میں توسیع ہوگی، پیپلز پارٹی بھی آن بورڈ ہے، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی مدت میں توسیع کی جائے گی اور پیپلز پارٹی بھی اس فیصلے پر اعتماد میں ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ 11 دسمبر سے قبل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج میں توسیع ہوگی اور پیپلز پارٹی بھی اس معاملے پر حکومت کے ساتھ ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ گورنر راج کی مدت چھ ماہ میں ختم ہو جائے گی، تاہم دہشت گردی کے خاتمے تک ایمرجنسی برقرار رہے گی۔

پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی اقدام آئین کے خلاف یا زور زبردستی سے نہیں کیا جا سکتا۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو ابھی تک کھیل کے میدان میں آنے کی دعوت نہیں دی گئی، ان کے بقول پارٹی کے اپنے سیاسی اقدامات بعد میں سامنے آئیں گے۔

Related posts

پوتن کے دورے کے موقع پر تاجکستان کا عالمی فوجداری عدالت سے علیحدگی کا اعلان

ہم نے ہمیشہ منہ اور سینہ کھلا رکھا، آپ اپنی فکر کریں، رانا ثنا اللہ کا محسن نقوی کو جواب

آفتاب عالم کا گورنر خیبرپختونخوا کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس