پشاور (پاک ٹوڈے): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آج پانچواں روز ہے، جبکہ مارچ کے شرکاء نے پشاور میں پڑاؤ ڈال رکھا ہے۔
لانگ مارچ کے حوالے سے اپنے بیان میں سہیل آفریدی نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میچ، پھر ٹی ٹوئنٹی اور آخر میں ٹی ٹین کھیلا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ مارچ بلاول بھٹو اور مریم نواز کے لانگ مارچ جیسا نہیں اور اس بار کوئی فکس میچ نہیں ہو رہا۔
وزیراعلیٰ نے الزام عائد کیا کہ ماضی میں ان کی حکومت کے خلاف کیے جانے والے لانگ مارچ پہلے سے طے شدہ ہوتے تھے۔
سہیل آفریدی نے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرنے والوں کو بھی جواب دیتے ہوئے کہا کہ سوال اٹھانے والے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ وہ آج چارسدہ میں لانگ مارچ کے آئندہ لائحہ عمل سے متعلق آگاہ کریں گے۔