کرم(پاک ٹوڈے): کرم کے وسطی علاقے اروَازہ میں سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 پیرا ملٹری اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پاراچنار سے روانہ تھی کہ اسے پہلے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا اور بعد ازاں نصب شدہ بم سے حملہ کیا گیا۔
زخمی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے تھل کے فوجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دھماکے کے بعد سامنے آنے والی تصاویر میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ گاڑی کا صرف اگلا حصہ نسبتاً محفوظ دکھائی دیتا ہے۔