طائف میں حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام، ملبہ گرنے سے یمنی شہری جاں بحق، پاکستانی شدید زخمی

طائف (پاک ٹوڈے): سعودی عرب کے شہر طائف میں حوثی باغیوں کی جانب سے کیا گیا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا، تاہم فضا میں تباہ کیے گئے ڈرون کا ملبہ شہری آبادی پر گرنے سے ایک یمنی شہری جاں بحق اور پاکستانی سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔

​عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی سول ڈیفنس کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حوثیوں نے سرحدی علاقے سے طائف شہر کی جانب ایک ڈرون روانہ کیا تھا، جسے سعودی فضائی دفاعی نظام نے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضا میں کامیابی سے تباہ کر دیا۔

​ترجمان کے مطابق فضا میں تبائی کے بعد ڈرون کا ملبہ طائف کے مختلف رہائشی علاقوں پر جا گرا، جس کے نتیجے میں ایک یمنی شہری جاں بحق ہو گیا۔ واقعے میں ایک سعودی خاتون اور ایک پاکستانی شہری شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریب واقع اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے پاکستانی شہری کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

​سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون کا ملبہ گرنے سے متعدد مکانات اور گاڑیوں کو بھی شدید مالی نقصان پہنچا ہے۔ حکام نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Related posts

ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کو اقوام متحدہ اجلاس میں شرکت کی اجازت

حرمین شریفین کی حرمت اور سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں، افغان وزارت خارجہ

ترک انٹیلی جنس سربراہ کا افغانستان کا دورہ، سیکیورٹی تعاون پر افغان حکام سے بات چیت