کرد ملیشیا قسد تحلیل، کرد جنگجو جدید شامی فوج میں ضم ہونگے، مظلوم عبدی

دمشق (پاک ٹوڈے): امریکہ نواز سیرئین ڈیموکریٹک فورسز (قسد / SDF) کے سربراہ مظلوم عبدی نے ایک سال سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے امریکی ثالثی مذاکرات کے بعد اپنی ملٹری فورس کو تحلیل کرنے اور اسے جدید شامی فوج میں ضم کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

مظلوم عبدی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک ذمہ دار فورس کے طور پر قسد کو تحلیل کر کے جدید شامی فوج کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ 2015 میں قائم کی جانے والی اس فورس نے امریکی سرپرستی میں داعش کے خلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑی اور البغدادی سمیت اہم کمانڈروں کی خلاف کارروائیوں میں اہم انٹیلی جنس فراہم کی۔ 2015 سے 2019 کے دوران داعش کے خلاف جنگ میں قسد کے 11,748 جنگجو ہلاک ہوئے، جب کہ بعد ازاں بھی سینکڑوں ارکان ٹارگٹ کلنگز کا شکار ہوئے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس فیصلے کے ساتھ ہی شمالی شام میں علیحدہ کرد ریاست کے قيام کا دو دہائیوں سے جاری خواب اور جدوجہد بظاہر ختم ہو گئی ہے، کیونکہ امریکی دباؤ کے بعد کرد قیادت نے نوزائیدہ حکومت کے ساتھ تعاون کا راستہ اختیار کیا ہے۔

Related posts

سال 2026 کے پہلے چھ ماہ میں ازبکستان سے افغانستان کو 961.5 ملین ڈالر کی برآمدات: ازبک سٹیٹسٹکس کمیٹی

سی آئی اے چیف جان ریٹکلف کا غیر اعلانیہ دورۂ ماسکو، اہم سفارتی تحرک کی قیاس آرائیاں

افغانستان میں 37 لاکھ بچے شدید وزن میں کمی کے شکار، یونیسف کی رپورٹ