عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے کیس میں توہینِ عدالت کی درخواست 16 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہسپتال منتقلی سے متعلق دائر توہینِ عدالت کی درخواست 16 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔

رجسٹرار آفس کے مطابق عظمیٰ خان کی جانب سے دائر کی جانے والی یہ توہینِ عدالت کی درخواست متعلقہ کیٹیگری میں پہلے سے زیر التوا 94 درخواستوں کی فہرست میں سب سے آخر میں شامل کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے جاری کردہ روسٹر کے تحت 16 ستمبر کو بینچ نمبر 5 اس معاملے کی سماعت کرے گا، جس میں جسٹس شاہد وحید، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اور ہسپتال منتقلی کے عدالتی احکامات کی عدم تعمیل پر پی ٹی آئی اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے توہینِ عدالت کی اپیلیں دائر کی گئی تھیں، جن پر اعلیٰ عدالت ستمبر میں سماعت کرے گی۔

Related posts

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اہم شدت پسند مارا گیا

جمرود میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں فائرنگ، شدت پسند ابراہیم زخمی حالت میں گرفتار

1994 میں طالبان کو ’’مائی بوائز‘‘ کہا جاتا تھا، اس وقت پی ٹی آئی وجود میں بھی نہیں آئی تھی، سہیل آفریدی