گوجرانوالہ: ماں بیٹی کے قتل کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا

گوجرانوالہ (پاک ٹوڈے): گوجرانوالہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ماں اور بیٹی کو قتل کرنے والا ملزم حمزہ مبینہ پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا، جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی سی ڈی پولیس ملزم حمزہ کو آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے لے جا رہی تھی کہ اس دوران مبینہ طور پر اس کے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کردیا۔ دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ملزم حمزہ اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔

ذرائع کے مطابق اس مقدمے میں ملزمان حمزہ اور حارث کا ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا اور انہیں عدالت میں پیش کیا جانا تھا۔

واضح رہے کہ گوجرانوالہ کے علاقے محمد پورہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران خالدہ اور ان کی بیٹی رومیسہ عباس کو گھر کے اندر تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا تھا۔

Related posts

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ کی درخواست مسترد

کابل میں سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 6 ڈاکو ہلاک

اچکزئی کا قومی حکومت کے قیام اور آئینی اصلاحات کا مطالبہ، بحرانوں کے حل کے لیے سیاسی اتفاق رائے پر زور