سنجے منجریکر کا آئی سی سی اور بی سی سی آئی پر سخت ردِعمل، کھلاڑیوں کو دی گئی سزائیں ناکافی قرار

اسلام آباد (پاک ٹو ڈے)​: سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر اور معروف تبصرہ نگار سنجے منجریکر نے گال ٹیسٹ کے دوران کرکٹرز کی بداخلاقی پر آئی سی سی اور بی سی سی آئی کی جانب سے دی جانے والی نرم سزاؤں پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دونوں اداروں کے فیصلوں کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

​گال ٹیسٹ کے دوران بھارتی بیٹر یشسوی جیسوال اور سری لنکن فاسٹ بولر آسیتھا فرنینڈو کے درمیان تلخ کلامی اور جسمانی تصادم کی صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔ جیسوال آؤٹ ہونے کے بعد فرنینڈو سے جا الجھے اور دونوں کے سر آپس میں ٹکرا گئے، جس پر دیگر کھلاڑیوں کو بیچ بچاؤ کے لیے مداخلیت کرنا پڑی۔

​معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دونوں کھلاڑیوں کو آئندہ کے لیے تنبیہ کرتے ہوئے میچ فیس کا 25، 25 فیصد جرمانہ اور ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ عائد کیا۔ تاہم منجریکر کا کہنا ہے کہ میدان میں اس نوعیت کے نامناسب رویے پر ایسی معمولی سزائیں ناکافی ہیں اور قصورواروں کے خلاف زیادہ سخت تادیبی کارروائی ہونی چاہیے تھی۔

​سنجے منجریکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں 15 سالہ ویبھاؤ سوریا ونشی کے سابقہ واقعے کا بھی حوالہ دیا، جہاں صرف 50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کر کے معاملہ رفع دفع کر دیا گیا تھا۔ ان کا ماننا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کے نامناسب رویے پر نرمی دکھانے کے بجائے ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔

Related posts

عثمان وزیر کی اگلے ماہ تھائی لینڈ میں انڈونیشین باکسر سے مقابلہ

ہیڈنگلے شکست کے بعد پاکستان کی لارڈز میں نفسیاتی برتری، بابر کی واپسی اور رضوان کی شمولیت خطرے میں

انڈیا کے خلاف سیریز کے لیے افغان کرکٹ ٹیم کا اعلان؛ ابراہیم زدران کپتان مقرر