کراچی کے جناح اسپتال میں بجلی کا بحران برقرار، ایم آر آئی اور پی ای ٹی اسکین سروسز متاثر

کراچی (پاک ٹوڈے): کراچی کے جناح اسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی کا مسئلہ حل نہ ہوسکا، جس کے باعث مختلف تشخیصی شعبوں کا کام متاثر ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی خرابی کے باعث اسپتال میں ایم آر آئی اور پی ای ٹی اسکین کی سہولیات متاثر ہوئی ہیں، جبکہ گزشتہ روز اسپتال کے انتظامی بلاک میں بھی بجلی کی فراہمی میں مسائل سامنے آئے تھے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گائنی وارڈ اور نوزائیدہ بچوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ (این آئی سی یو) کو جنریٹرز کے ذریعے بجلی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ اہم طبی سہولیات متاثر نہ ہوں۔

انتظامیہ کے مطابق اسپتال کے ایک حصے میں بجلی کا مسئلہ برقرار ہے، تاہم جنریٹرز فعال ہیں اور بجلی کی خرابی آج رات تک دور ہونے کی امید ہے۔

Related posts

جرمنی میں جنریشن زی کے مظاہرے پُرتشدد، کئی شہروں میں ہنگامے اور گرفتاریاں

طورخم بارڈر پر کشیدگی، افغانستان واپس جانے والے افغان خاندانوں کی گاڑیاں روک دی گئیں

اسرائیل میں سیاسی احتجاج، عرب جماعتوں کے ساتھ مخلوط حکومت بنانے کا مطالبہ