امریکی پابندیوں اور سمندری محاصرے کے اثرات، ایران کی پاکستان سمیت چار ممالک سے زمینی تجارت متاثر

تہران (پاک ٹوڈے): امریکی سمندری محاصرے اور اقتصادی پابندیوں کے باعث ایران کی افغانستان، پاکستان، ترکمانستان اور ترکیہ کے ساتھ زمینی تجارت بھی متاثر ہوئی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایکسیوس نے امریکی محکمہ خزانہ کی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ واشنگٹن اقتصادی دباؤ کے ذریعے ایرانی حکام کو مذاکرات پر آمادہ کرنا چاہتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اقتصادی پابندیوں اور دیگر دباؤ کے نتیجے میں ایرانی کرنسی کی قدر میں نمایاں کمی آئی ہے، ملک میں مہنگائی کی شرح بڑھی ہے اور تجارتی سرگرمیوں کو بھی متعدد مشکلات کا سامنا ہے۔

Related posts

گوجرانوالہ میں ولیمے کے روز دلہن صبا کو قتل کرنے کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتکِ عزت کے دعوے پر سماعت 14 نومبر تک ملتوی

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر مزید 173 روپے 86 پیسے مہنگا ہوگیا