اسلام آباد (پاک ٹوڈے): آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نومبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر 173 روپے 86 پیسے مہنگا ہوگیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلوگرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 470 روپے 9 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔