اسلام آباد (پاک ٹوڈے): کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے مولانا فضل الرحمان کو گھر میں سیٹ بیکس پر کی گئی غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 روز کی مہلت دے دی ہے۔
سی ڈی اے نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ مدت میں خلاف ورزیاں ختم نہ کی گئیں تو عمارت سیل کرنے یا غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کی کارروائی کی جائے گی۔
نوٹس پر ردعمل دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسجد محمود نے الزام عائد کیا کہ پشاور میں کور کمانڈر کے سامنے تجاوزات کی نشاندہی کرنے کے بعد انتقامی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب نشاندہی پر کوئی جواب نہیں ملا تو مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔