پشاور (پاک ٹوڈے): گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں غیر قانونی تجاوزات ختم کی جائیں گی اور مفتی محمود مرکز کی حیثیت کا فیصلہ متعلقہ انتظامیہ کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ دوسروں کو انصاف اور دین کا درس دیتے ہیں، اگر وہ خود قبضہ مافیا بن جائیں تو دوسروں کو کیا سکھائیں گے؟
گورنر نے کہا کہ متعلقہ محکمہ تجاوزات کے معاملے کا شفاف طریقے سے جائزہ لے رہا ہے اور وہ کسی کے حق میں سفارش نہیں کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ان کا اپنا گھر بھی تجاوزات کی زد میں آتا ہے تو اسے بھی گرا دیا جائے۔