کراچی میں سیاسی ریلی کے باعث ریڈ زون میں سکیورٹی سخت، ٹریفک پلان جاری

کراچی (پاک ٹوڈے): شہر قائد میں آج سیاسی جماعت کی ریلی کے انعقاد کے پیش نظر ریڈ زون میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کردیے گئے ہیں، جبکہ شہریوں کی آمدورفت کو معمول کے مطابق رکھنے کے لیے متبادل ٹریفک پلان بھی جاری کردیا گیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے گورنر ہاؤس سے میٹروپول تک کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں، جبکہ فوارہ چوک پر ریلی کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق پی آئی ڈی سی روڈ پر غیر معمولی ٹریفک دباؤ متوقع ہے، جبکہ عبداللہ ہارون روڈ اور اس سے ملحقہ سڑکوں پر بھی گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوسکتی ہے۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متبادل راستے اختیار کریں اور غیر ضروری طور پر متاثرہ علاقوں کا رخ کرنے سے گریز کریں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جاسکے۔

Related posts

مالاکنڈ میں گھریلو تنازع پر دو سگے بھائیوں میں فائرنگ، ایک جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

بلوچستان: کوہلو میں کوئلے کی کان کے 11 مزدور اغوا کے بعد قتل، حملہ آور فرار

راولپنڈی میں دعوت پر جانے کے معاملے پر فائرنگ، ایک خاتون جاں بحق، دوسری زخمی